مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کے درمیان قربتیں پھر بڑھنے لگیں

0

اسلام آباد:امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کے درمیان قربتیں پھر بڑھنے لگیں ۔
مولانا فضل الرحمن نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں اسد قیصرکی دعوت پرعشایئے میں شرکت کی اور سیاسی صورتحال پرمشاورت کی۔

عشائیہ میں مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومتی لوگوں کو مستعفی ہو کر نئےانتخابات کا اعلان کر دینا چاہیئے ۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی مدت مکمل ہو چکی ہے، ہم ملک میں نئے انتخابات چاہتے ہیں۔

اُدھر پیئ ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.