وزیراعظم کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد
لاہور : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ پر گئے، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جناب غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم کچھ دیر تک وہاں موجود رہے اور ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔