خبردار:موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر اور کم بیلنس کے ساتھ سفر نہ کریں
اسلام آباد: موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر اور کم بیلنس والی گاڑیوں کو اضافی ٹول ٹیکس دینا پڑے گا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نےتمام موٹرویز پر آج یکم فروری سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ کر دیا ہے ۔
کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا-
این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ ہو گی، موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔
کم بیلنس یا کیش ٹول ٹیکس کی صورت میں اضافی 25 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہو گا کم از کم ٹال ٹیکس کی حد بھی 50 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔