سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 اپریل کو قرعہ اندازی ملتوی
اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 اپریل کو ہونے والی قرعہ اندازی ملتوی کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔
حج 2023 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور اب ان خوش قسمت افراد کے تعین کیلئے قرعہ اندازی کی جانی ہے جو رواں برس فریضہ حج ادا کریں گے