سپریم کورٹ،ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس ثقیل عباسی نے جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دائرہ اختیار سے متعلق مرکزی کیس فروری کے پہلے ہفتے میں مقرر کیا جائے، ریگولر اور ائینی بیچز کی کمیٹی کے پاس جوڈیشل آرڈر ختم کرنے کا اختیار نہیں تھا، کمیٹی کو فل کورٹ کی تشکیل کا معاملہ نہیں بھیج رہے، فل کورٹ تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔

سپریم کورٹ نے فل کوٹ کی تشکیل پر غور کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو جاری ایشو کا نوٹس واپس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی توہین عدالت کا شو کاز نوٹس واپس لے رہے ہیں، ایڈیشنل رجسٹرار کے عمل سے کسی فریق کو نقصان نہیں پہنچا، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے پاس اختیار نہیں کہ جوڈیشل آرڈر کے بعد کیس کو واپس لے سکے جوڈیشل آرڈر کو انتظامی ارڈر ختم نہیں کر سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.