آئیے سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے، شہباز شریف

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جامع تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو تکنیکی ترقی کا محور بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے۔

تعلیم کے عالمی دن کے موقع پروزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، ہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے تعلیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع "مصنوعی ذہانت اور تعلیم: خودکاری کی دنیا میں انسانی عوامل کا تحفظ،” کے تحت ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پیش رفت ہماری انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام تیزی سے ہماری زندگیوں میں ضم ہو رہے ہیں، انسانی مداخلت اور مشین سے چلنے والے اعمال کے درمیان کی سرحدیں دھندلا رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے تعلیمی اداروں کو تکنیکی ترقی کا محور بنانے کے لیے تیار کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ا

وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر علم کی روشنی کے اس نیک مقصد کو آگے بڑھاتے رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے
____

Leave A Reply

Your email address will not be published.