وزیراعظم کراچی کے ایک روزہ دورے پر روانہ

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ۔

وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمنل کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام (Faceless Customs Assessment System) کا افتتاح کریں گے۔ اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانئے میں کمی لانا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے گذشتہ دورہ کراچی میں اس خودکار نظام کے تنصیب کی ہدایات دی تھیں.

وزیراعظم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے، جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 2024 میں پوری دنیا کے دوسرے بہترین کارکردگی کے حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

دورے میں وزیراعظم آغا خان یونیورسٹی میں کلینیکل پریکٹس کی ہدایت (Agha Khan University Manual of Clinical Practice Guidelines) کے تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں کے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ ، وزریر مملکت علی پرویز ملک اور کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت بھی وزہر اعظم کے ہمراہ ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.