حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا
اسلام آباد: حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کیلئےاجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس (آج) پیر صبح 11بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہو گا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کیمرہ اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
مذاکراتی کمیٹی میں حکومتی اتحاد کے 8 اور پی ٹی آئی کے 7 ارکان پر مشتمل ہے۔