وزیراعظم آج تونسہ بیراج کا دورہ کریں گے
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف آج تونسہ بیراج جائیں گے*
وزیراعظم تونسہ بیراج کے مقام سے نکالی گئی کچھی کینال کے سیلاب سے متاثرہ حصوں کی بحالی کا افتتاح کریں گے
کچھی کینال کے ذریعے دریائے سندھ کا پانی صوبہء بلوچستان کے علاقوں کو سیراب کرتا ہے ؛ اس نہر کے کئی حصے 2022 کے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے تھے
وزیراعظم اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے