وزیراعظم شہباز شریف کی لائرز ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن بل 2023 کی منظوری پر وکلاء برادری کو مبارک

0

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے لائرز ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن بل 2023 کی منظوری پر ملک بھر کی وکلاء برادری کو مبارکباد پیش کی ہے ، ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ وکلاء برادری سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے،

ایک ماہ قبل وکلاء نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور میں نے ان سے یہ قانون جلد منظور کرانے کا وعدہ کیا تھا

وکلاء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، ان کا تحفظ اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان قابل تعریف ہیں جنہوں نے ایک نئی تاریخ لکھی ہے

سب کے حقوق کے لئے لڑنے والے وکلاء کے اپنے حقوق کے حوالے سے وہ پیش رفت نہیں ہوئی جو ہونی چاہیے تھی

قانون کی منظوری سے وکلا کو نہ صرف بہتر ماحول فراہم ہوگا بلکہ وہ قانونی تحفظ میں اور بھی بہتر خدمات انجام دے پائیں گے

وکلاء برادری کی مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.