وزیرِ اعظم دورہ آذربائیجان مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہء آذربائیجان مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہءِ آذربائیجان کے دوران کاپ-29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیرِ اعظم نےپاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا. وزیر اعظم نے تاجکستان کی جانب سے گلیئشیرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح تقریب میں شرکت کی اور گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک،چیک ریپبلک کے وزراءِ اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔وزیرِ اعظم کی کاپ29 کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیرِ اعظم، متحدہ عرب امارات، تاجکستان، ازبکستان، قزاقستان، نیپال کے صدور سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں.