کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکہ، 21 افراد جاں بحق، 30 زخمی

0

کوئٹہ:کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے میں 21 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،سول ہسپتال کوئٹہ اور دیگر ہسپتالوں میں فوری ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ۔
اطلاع ملتے ہی دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں ،ذرائع کے مطابق دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا ہے۔

پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کو 9 بجے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ ٹکٹ گھر کے قریب دھماکا ہو گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے کہنا تھا کہ بظاہر دھماکا خود کش لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی اظہار افسوس اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
قائمقام صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں،
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.