بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی تعریف
لاہور :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کرنے پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تعریف کی ہے
ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت کاروائی نے دھشتگردوں کی بڑی تخریب کاری کو روکا.
بلوچستان میں دھشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں.
وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم ایف سی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.