چھبیسویں ویں آئینی ترمیم، آج پارلیمان میں پیش ہوگی
اسلام آباد:26ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے اج قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کی جائے گی۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آئینی ترمیم پر کسی فیصلے کے بغیر کل ختم ہو گیا تھا،اجلاس آج صبح ساڑھے 9 بجے پھر ہو گا
امکان ہے کہ آئینی ترامیم کا مسودہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظور کرلیا جائے گا ایوان بالا اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر کابینہ کے سینئر اراکین سے غیر رسمی مشاورت کی ہے۔
آئینی ترمیم کے حوالے سے جمعہ کو دن بھرسیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری رہیں،مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی رہی۔
بلاول بھٹو ‘بیرسٹرگوہر سمیت 5جماعتوں کےسربراہان نے سربراہ جے یو آئی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی‘بلاول بھٹو ‘بیرسٹر گوہر ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس ، بی این پی مینگل کے قائم مقام صدر ساجد ترین بھی مولانا کی رہائشگاہ پر گئےجہاں ان کی آئینی مسودے سے متعلق بات چیت ہوئی۔
آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی‘ اس دوران بلاول بھٹو بھی وہاں پہنچ گئےاور انہوں نے اپوزیشن کے وفد کے جانے کا انتظار کیا اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی‘فضل الرحمان نے دونوں جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور آئینی ترامیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، بلاول بھٹو جمعہ کی رات پھرملاقات کے لئے مولانا کے گھر پہنچے اوران سے آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا،ان کے ہمراہ نوید قمر اور مرتضی وہاب بھی تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر حتمی اعلان آج عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی کیا جائے گا ۔