شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف آج جناح کنونشن سینٹر ، اسلام آباد میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
وزیراعظم جناح کنونشن سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان حکومت کا استقبال کریں گے جو کہ پی ٹی وی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔
وزیراعظم اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے اور نیشنل اسٹیٹمینٹ بھی دیں گے ۔
شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم پاکستان اور روس کے وزیر اعظم کی دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔