زمین سے محبت کی تحریک ، لائٹس ایک گھنٹہ بند رکھ کے "ارتھ آور” منایا گیا
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس، سپریم کورٹ، صدر ہاﺅس، وزیراعظم ہاﺅس، کابینہ ڈویژن، پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام سرکاری اور گھریلو عمارتوں میں لائٹیں بند رکھ کے ”آرتھ آور“ منایا گیا
وفاقی دارالحکومت کے تمام سیکٹرز میں واقع گھروں نے بھی ارتھ آور میں بھرپور شرکت کی اور اپنے گھروں کی لائٹیں بند رکھیں۔
پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کے عزم کا مظاہرہ کرنے کے لئے ارتھ آور مہم کا حصہ بنا
واضح رہے کہ دنیا بھر میں مارچ کے آخری ہفتے کی شب ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ارتھ آور منایا جاتا ہے
ارتھ آور منانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ توانائی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔