پاک فوج نے اسلام آباد میں سکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال لیں,گشت شروع
اسلام اباد: شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) اجلاس کی سکیورٹی کے لئے پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے تھے جس کے بعد رات گئے اسلام آباد میں پاک فوج کے دستوں نے سکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔