وزیر اعظم کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد

0

اسلام آباد :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی چن پنگ کی ولولہ انگیز قیادت میں چین نے غیر معمولی ترقی اور اہداف حاصل کئے ہیں۔
منگل کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں،ہماری تزویراتی شراکت داری وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ کے فلیگ شپ پراجیکٹ "سی پیک” کی مکمل کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے دن ہم چین کے ساتھ ہر شعبہ میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن اور خوشحالی کے لئے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.