احسن اقبال اور چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ کا دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ لی یانگ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
احسن اقبال کی لی یانگ کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی انہوں نے ایم ایل-1 اور کے کے ایچ فیز II منصوبوں کے جلد آغاز کے لئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی فریق نے وفاقی وزیر کی درخواست پر ماشکیل-پنجگور روڈ کو معدنیات کوریڈور کے لنک کے طور پر گوادر پورٹ کے لئے شامل کرنے پر غور کرنے پر اتفاق کیااورکراچی-حیدرآباد موٹروے اور میرپور-مظفرآباد ہائی وے کے نئے منصوبوں کی فزیبلٹی اسٹڈیز کو جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔