وزیراعظم کی مریدکے آمد،رانا تنویر حسین سے بھائی کے انتقال پر تعزیت

0

مریدکے : وزیراعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کووفاقی وزیر برائے صنعت ، پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ پر گئے۔
وزیراعظم نے رانا تنویر حسین سے ان کے بھائی اور رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے رانا افضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ رانا افضال حسین کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.