چین کی ارشد ندیم کے طلائی تمغہ جیتنے پاکستانی قوم کو مبارکباد
اسلام آباد۔ چین نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے 40 برسوں کے بعد اولمپکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے اور مردوں کے جیولن تھرو کا اولمپک ریکارڈ توڑنے پر ہمارے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو بہت بہت مبارک ہو۔