بھارت شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو ہمارے حوالے کرے،بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ بار
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اے ایم محبوب الدین نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔
ایک انٹرویو میں محبوب الدین کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے عوام کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ شیخ حسینہ اور ان کی بہن شیخ ریحانہ فرار ہو کر بھارت گئی ہیں۔ شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں کئی لوگوں کی اموات کی ذمے دار ہیں اس لیے بھارت انہیں گرفتار کرکے وطن واپس بھیجے۔