ججز کمیٹی کی مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست مقررکرنےکی مخالفت

0

اسلام آباد:ججز کمیٹی نے مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست مقررکرنےکی مخالفت کردی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست کا معاملہ لٹک گیا.
ذرائع کے مطابق تین رکنی ججز کمیٹی نے دو ایک کی اکثریت سے نظر ثانی درخواست مقرر کرنے کی مخالفت کردی ہے.

ججز کمیٹی کے دو ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلہ جاری ہونے تک نظر ثانی درخواست مقرر نہیں ہوگی.

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی درخواست مقرر کرنے کی حمایت کی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے تفصیلی فیصلہ آنے سے پہلے درخواست مقرر کرنے کی مخالفت کی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.