فواد چوہدری کو دو ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت
اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کو دو ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے حکام کو ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر کی جانب سے بیرون ملک سفر پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر منگل کو سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوئے اور کیس پر دلائل دیئے۔ بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک سفر کر سکتا ہے۔