جویریہ عباسی نے شادی کی تصدیق کردی

0

کراچی: سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کو 3 ماہ ہو چکے ہیں اور وہ اب اپنے شوہر کے ہمراہ پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ۔
اداکارہ کا کہنا کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی مرضی سے انہوں نے شادی کے لیے حامی بھری۔ عنزیلہ عباسی سمیت تمام خاندان والوں اور دوستوں نے شادی کا مشورہ دیا تھا۔ بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد نے بڑی عمر میں شادی کرکے مجھ جیسی خواتین کو حوصلہ دیا۔جویریہ عباسی نے کہا کہ پہلے والدہ اور پھر والدہ کی بیماری کے باعث خود کے بارے میں سوچنے کا موقع نہیں ملا۔ بیٹی عنزیلہ کی شادی اور والدہ کے انتقال کے بعد تنہا رہ گئی تھی اس لیے شادی کا سوچا۔ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔
جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.