شزہ فاطمہ بیجنگ میں گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس میں شرکت کریں گی

0

بیجنگ :وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس میں شرکت کیلئے  چین کے شہر بیجنگ پہنچ گئیں۔وہ چینی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی 20 آئی ٹی کمپنیوں کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔

 بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  ایف یو ہائی فینگ، ڈائریکٹر ڈیجیٹل اکانومی ڈیولپمنٹ سینٹر، بیجنگ  بی آئی آئی ٹی،  بلال محمود چوہدری، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور پاکستانی سفارت خانہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔  آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت بیجنگ میں 2 سے 5 جولائی 2024 تک منعقد ہونے والی گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس 2024 میں شرکت کے لیے چین پہنچی ہیں۔  

وہ چینی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی 20 آئی ٹی کمپنیوں کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.