اسلام آباد میں صارفین کو معیاری پریشر پر گیس کی فراہمی کا منصوبہ مکمل

0

اسلام آباد: اسلام آباد میں صارفین کو معیاری پریشر پر گیس کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہو گیا ۔
ترجمان ایس این جی پی ایل شاہد اکرم کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نےسری نگر ھائی وے کے مقام پر 11 کلومیٹر طویل 24 انچ قطر کی نئی پائپ لائن بچھا دی ۔
منصوبے کی بروقت تکمیل سے اسلام آباد کے صارفین کو پورا سال بلخصوص موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
نئی پائپ لائن کا شمار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے گیس منصوبوں میں ہوتا ہے۔
منصوبے کی بروقت تکمیل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں نے ایس این جی ایل حکام سےاظہار تشکر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.