وزیراعظم کامکہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
وزیراعظم نے حجاج کرام کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے
وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوھدری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں، وزارت مزہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کرے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں داخل حجاج کرام کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.