وزیرِ اعظم آج شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے

0

شینزن:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے پانچ روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں آج شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے.
سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا.
وزیرِ اعظم فورم کے دوران معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے.
بعد ازاں وزیرِ اعظم نانشان ون ونڈو، شینزن میوزیم اور ہواوے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.