وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے امن دستوں میں خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے تحت خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بدھ کواقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ امن مشن کاشورش زدہ علاقوں میں قیام امن اورشہریوں کے تحفظ کیلئے کلیدی کردارہے.پاکستان کے امن دستوں کو خراج تحسین ،جن کی خدمات نمایاں ہیں.دولاکھ30ہزار امن اہلکاروں نے امن کے لئے خدمات انجام دی ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستانی امن دستوں میں شامل خواتین اہلکاروں نے پاکستان کا سرفخرسے بلندکیا ہے.عالمی امن کی خاطر ہمارے 181اہلکارشہیدہوئے،ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وانصاف کے حصول کیلئے پرعزم ہے،ہم پرامن اور انسانیت کی فلاح پرمبنی مستقل کیلئے اپنے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.