وزیرِ اعظم کی مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ جلد بجھانے کی ہدایت
اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ کو جلد بجھانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کو آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل کیا گیا ہے۔ آگ پر جلد سے جلد قابو یقینی بنایا جائے.
وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ امر بھی یقینی بنایا جائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے،جس قدر ہو سکے جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔