این ٹی ڈی سی نے ملک و قوم کا روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو نواز دیا

0

لاہور : نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے اپنے پروموشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ملکی و عالمی سطح پر مختلف مقابلوں میں شرکت کرنیوالے 11 کھلاڑیوں کو مستقل جبکہ 19 کو اگلے گریڈز (9 تا 18) میں ترقی دیدی۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے آج واپڈا ہاو¿س میں منعقدہ تقریب میں تمام کھلاڑیوں کو مستقلی اور ترقی کے لیٹرز دیئے۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ہاکی، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، ویٹ لفٹنگ، باڈی بلڈنگ، کراٹے، ٹیبل ٹینس، سائیکلنگ، باسکٹ بال، نیٹ بال، جوڈو سمیت ملکی و عالمی سطح کے مختلف مقابلوں میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بھرپور محنت اور دلجمعی سے تیاری کریں اور گولڈ میڈلز جیت کر ملک و قوم اور کمپنی کا نام روشن کریں اس سلسلے میں شاندار کارکردگی پر انہیں مزید مراعات سے بھی نوازا جائے گا۔
مستقل ہونے والوں میں محمد عمران، مزمل محمود، محمد زاہد عارف، محمد احسن عباس، حمرہ لطیف، راشد نور، محمد حمزہ ملک، محمد عمر، محمد زبیر ادریس، سلمان بٹ اور وقاص شامل ہیں جبکہ ترقی پانے والے کھلاڑیوں میں سیدعلی مہدی، حیدر علی، عبدالباسط غفور، ندیم عبدالرحمن، محمد کاشف، محمد خالد، جاوید خان، محمد رمیض، محمد بشیر، ہارون جاوید، اویس زاہد، نثار احمد، شاہد علی، حارث کمال، محمد ادریس، سونم برکت اور محمد عاشق حسین جبکہ دو اسسٹنٹ کوچ محمد عرفان حسین اور سہیل اشرف شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.