قائمقام چیئرمین سینیٹ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد:قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیاں اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اہم امور سمیت سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کو مبارکباد دی اور صوبہ بلوچستان کی ترقی اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بزرگ ہیں اور ان کے ساتھ ذاتی تعلقات بھی ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کی اپنی مثال ہے مولانا فضل الرحمان ہماری رہنمائی کر یں گے اور ان سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔
قائمقام چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی بصیرت اور سیاسی شعور رکھنے والے مدبر سیاستدان ہیں اور ان کی سیاسی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.