ویرات کوہلی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل
دہلی: بھارت کے ممتاز کرکٹر ویرات کوہلی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل بن گئے۔
ویرات جو چیز ماسٹر کے نام سے مشہور ہیں، اس وقت دنیا کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ویرات ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 10000 اور 11000 رنز بنانے سمیت متعدد ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے مشہور ویرات کوہلی تیسرے امیر ترین ہندوستانی کرکٹر ہیں۔
ویرات کوہلی اس وقت مختلف برانڈز کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں اور انہیں انسٹاگرام پر ہر پوسٹ کے لیے لاکھوں ڈالر ملتے ہیں۔نوجوان کھلاڑی ویرات کوہلی کے منفرد بیٹنگ سٹائل سے انتہائی متاثر نظر آتے ہیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی ویرات کوہلی کی طرف سے شاندار پرفارمنس کا ان کے مداحوں کو انتظار رہے گا۔