شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سمیت پی ٹی آئی کے نظر بند 83 کارکن رہا

0

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور رہنما اسدعمر سمیت پی ٹی آئی کے نظر بند 83 کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔

گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہاکہ جیل جانے پر فخر ہے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جا رہے ہیں۔

لاہور سے اسد عمر سمیت 24 کارکنان جبکہ سرگودھا سے 59 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا تھا
سر گودھا کی جیل سے تحریک انصاف کے ذلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو بھی رہا کر دیا گیا جبکہ صداقت عباسی،اعجاز خان جازی،لطافت عباسی سمیت دیگر بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ،سینیٹر ولید اقبال اور اعظم خان نیازی بھی جیل سے رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.