وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کا ایرانی صدر سید ابراھیم رئیسی کی خیریت کے نیک تمناؤں کا اظہار

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی صدر سید ابراھیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کی خبروں پر اظہار تشویش کیا ہے اور ان کی خیریت کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو الگ الگ بیانات میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ،عوام اور ہماری دعا ہے کہ ایرانی صدر رئیسی اور ان کے تمام رفقاء اس حادثے میں محفوظ اور بخیریت ہوں،مشکل اور امتحان کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.