موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 15 اگست تک ہوں گی
لاہور: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے 15 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ 16 اگست سے تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا.
درایں اثنا محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اوقات کار میں تبدیل کر دیئے ہیں ،سکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہونگے۔
جمعہ والے دن سکولوں کے اوقات کار صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہونگے۔
نوٹیفیکیشن کا اطلاق 18 مئی سے 31 مئی تک کے لیے ہوگا۔