وزیرِ اعظم کا ژوب میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین اور جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر بابر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مثالی جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھشتگردوں کو انکے ٹھکانے میں جہنم واصل کیا،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے.وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر بابر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اورمیجر بابر خان شہید کی بلندیِ درجات اور انکے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوانوں کی ملکی سلامتی اور دھشتگری کی عفریت کے ملک سے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں ہیں.دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.