عمران خان کے اسلام آباد روانگی کا پروگرام تبدیل

0

لاہور :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کے لیے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بذریعہ سڑک اسلام آباد جائیں گے، اس سے قبل عمران خان نے طیارے سے جانا تھا تاہم بعد ازاں روانگی کا پروگرام تبدیل کرکے بذریعہ موٹروے جانےکا فیصلہ کیا گیا۔

متعدد بار طلبی اور بار بار استثنیٰ مانگنے کے بعد عدالت کے حکم پر عمران خان نے آج پیش ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی متوقع ہے۔

جی11 کورٹس اور کچہری میں عمران خان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔

عمران خان کے خلاف اقدام قتل کے کیس کی سماعت شروع
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف اقدام قتل کے کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔

عمران خان کےوکیل سردار مصروف ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں پیش ہوگئے۔

جج کے استفسار پر عمران خان کے وکیل سردار مصروف نے بتایا کہ عمران خان لاہور سے نکل پڑے ہیں، براستہ سڑک اسلام آباد آرہے ہیں، عمران خان پہلے بینکنگ کورٹ جائیں گے، پھر کچہری آئیں گے، عمران خان سے رابطہ نہیں ہوپا رہا،کچہری پیش ہونےکا ایک وقت نہیں بتاسکتا، عمران خان عدالتی وقت کے اندرکچہری میں پیش ہو جائیں گے۔

مدعی وکیل نے استدعا کی کہ ایک وقت دے دیں ہم آپ کا انتظار نہیں کر سکتے۔

عدالت نے سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.