چینی وزیر اعظم کی روسی فیڈریشن کا دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر میشوسٹن کو مبارکباد

0

بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے میشوسٹن کو روسی فیڈریشن کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
چینی میڈیا گروپ کے مطابق لی چھیانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن فنگ اور روسی صدرولادیمر پیوٹن کی اسٹریٹجک رہنمائی میں نئے عہد میں چین اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔ فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد، باہمی فائدہ مند تعاون اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک اور عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں
۔پیر کے روز چینی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ چین اور روس کے تعلقات میں موضوعات میں اضافہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مضبوط بنانے میں نئی خدمات سرانجام دینے کے لئے وزیر اعظم میشوسٹن کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.