تین روزہ تبلیغی اجتماع اسلام آباد میں شروع ہو گیا
اسلام آباد : تین روزہ تبلیغی اجتماع اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے ۔
مسجد ابو القاسم نیو تبلیغی مرکز میں شروع ہونے والا اجتماع جمعہ کو شروع ہوا جو اتوار تک جاری رہے گا۔
اتوار کو بعد از نماز فجر دعا ہوگی-
لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید تبلیغی اجتماع میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،تبلیغی اجتماع کے گاڑیوں کی پارکنگ اور قیام و طعام کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی کو بھی انتہائی سخت بنایا گیا ہے۔