وزیراعظم نے سیٹلائٹ لانچنگ کے مناظر ٹی وی پر دیکھے
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست پاکستان ٹیلی ویژن پر دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے سیٹلائیٹ کی لانچنگ کو پاکستان ٹیلی ویژن پر براہِ راست دیکھا۔ وزیراعظم نے لانچنگ کے مناظر براہ راست ٹیلی ویژن پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان کے چاند پر سیٹلائیٹ بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے پر اظہار مسرت کیا۔