شاہین ٹی ٹونٹی سیریز بچانے میں کامیاب
لاہور: شاہینوں نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے ہرا کے ٹی ٹوئینٹی سیریز بچا لی، پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 69 رنز کی اننگ کھیلی، فخر زمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ مائیکل بریسویل 23 ، جیمز نیشم 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے۔ ذاکارے فوکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے4،اسامہ میر نے 2 وکٹیں لیں جب کہ شاداب خان اور عماد وسیم کو ایک ایک وکٹ ملی۔