نیوزی لینڈ نے چوتھا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
لاہور : نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میں پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا ۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹام بلینڈل نے 28 اور مائیکل بریسویل نے 27 رنز بنائے، جوش کلارکسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر اور افتخار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی ،قومی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 174 رنز بناپائ۔
فخر زمان 61 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد نے 23،صائم ایوب نے 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔ عماد وسیم 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔