چکوال ،موٹروے پر حادثہ،25 مسافر زخمی ہو گئے
چکوال: موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، 25مسافر زخمی ہو گئے
تھانہ کلر کہارکی حدود موٹر وے پر سالٹ رینج کے علاقہ میں مسافر بس کا ٹائر پھٹنے سے بس حفاظتی دیوار توڑتی ہوئی مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں25 مسافر زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے دوران زخمی ہونے والے مسافروں کو ٹراما سنٹر کلر کہار اور ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کیا جارہا ہے۔حادثہ کے نتیجہ میں مسافر بس سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔