بھارت کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا،102 حلقوں میں پو لنگ جاری
دہلی : بھارت کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا،پو لنگ جاری۔
پارلیمنٹ کی 543نشستوں کے لئے21ریاستوں کے102حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں،لوک سبھا کے102حلقوں سے1625سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
97کروڑ بھارتی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے،وزیراعظم نریندر مودی بھی تیسری مدت کے لئے الیکشن لڑرہے ہیں۔
بی جےپی کے اتحاد این ڈی اے اور کانگریس اتحاد انڈیا کے درمیان کانٹےکامقابلہ ہو گا،عام آدمی پارٹی رہنما اروند کیجریوال جیل سے الیکشن لڑ رہے ہیں ،عام انتخابات ایک ماہ سے زیادہ چلیں گے،پولنگ 7مرحلوں میں ہوگی۔
ووٹنگ کا آخری مرحلہ یکم جون کو ہوگا،ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں ایک ساتھ چار جون کو ہوگی۔