عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد رہا

0

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی تھی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں کارکن اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.