سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
منگل کو سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
100 انڈیکس 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور 100 انڈیکس 71 ہزار 40 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔