آصفہ کی دھماکہ خیز انٹری،بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ ہو گئی
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں دھماکہ خیز انٹری۔
بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ ہو گئی۔
پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جیسے ہی آصفہ بھٹو زرداری کو سپیکر نے قومی اسمبلی کی رکنیت کےحلف کے لیے آگاہ کیا تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان اپنی نشستوں پہ کھڑے ہو گئے اور انہوں نے شدید نعرے بازی شروع کر دی، آصفہ بھٹو زرداری نے پہلے بغیر ہیڈ فون کے حلف کی عبارت پڑھنا شروع کی لیکن شور شرابہ زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں پھر ہیڈ فون پہننا پڑا۔
آصفہ بھٹو زرداری کی نشست ان کے بھائی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ لگائی گئی تھی، شور شرابہ زیادہ ہونے پر بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ سے کہا کہ وہ ہیڈ فون پہن کر حلف اٹھائیں، آصفہ بھٹو زرداری نے انتہائی پر اعتماد انداز میں سپیکر کے ساتھ حلف کی عبارت کو دہرایا۔