قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب

0

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 15اپریل کی شام 5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا گیا ۔جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 54(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے ۔ یہ اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا تیسرا سیشن ہو گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.